Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ایف یوجے نظریاتی کاجبری برطرفیوں پراحتجاج | زرائع نیوز

پی ایف یوجے نظریاتی کاجبری برطرفیوں پراحتجاج

پی ایف یوجے نظریاتی کاجبری برطرفیوں پراحتجاج

پی ایف یوجے نظریاتی کے چیئرمین عمیرعلی انجم نے گزشتہ روزویبنارکے زریعے ایک اجلاس میں ملک بھرسے پی ایف یوجے نظریاتی کےیونٹس چیف سے مشاورت

پی ایف یوجے نظریاتی کا وفد آج جمعے کو نیشل پریس کلب کے باہر نوائے وقت اوراے پی پی کے جبری طورپربرطرف کئے گئے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کرے گا

پی یوجے نظریاتی صحافی دوستوں کی آوازپرلبیک کہتے ہوئے احتجاج میں شرکت کرے گی

(اسلام آباد/کراچی)پی ایف یوجے نظریاتی کے چیئرمین عمیرعلی انجم نے گزشتہ روزویبنار کے زریعے ایک اجلاس میں ملک بھرسے پی ایف یوجے نظریاتی کےیونٹس چیف سے مشاورت کرتے ہوئے فیصلہ کیاہے کہ میڈیاہاوسزمیں صحافیوں اور ورکرزکے ساتھ جاری نارواسلوک کے خلاف اب جو بھی صحافتی دھڑااحتجاج کرے گا،پی یوجے نظریاتی صحافی دوستوں کی آوازپرلبیک کہتے ہوئے احتجاج میں شرکت کرے گی،انھوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کے یونٹس چیفس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج جمعے کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نوائے وقت کےمالکان کی ہٹ دھرمیوں اور حکومتی سرپرستی میں چلنے والے ادارے اے پی پی سے جبری طورپرنکالے جانے والے ورکرز کے احتجاج میں پی ایف یوجے نظریاتی بھرپورشرکت کویقینی بنائے گی تاہم اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے احتجاج میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کے صدرمحمدحسین اپنے وفدکے ساتھ شرکت کریں گے اور اپنے ساتھیوں کوہرممکن تعاون کے لئے یقین دہانی کروائیں گے،چیئرمین پی ایف یوجے نظریاتی عمیرعلی انجم کی ہدایت پرمرکزی کابینہ نے آج کے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے