Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی، گھر مسمار ہونے کے خلاف احتجاج، شہری پولیس تشدد سے جاں بحق | زرائع نیوز

کراچی، گھر مسمار ہونے کے خلاف احتجاج، شہری پولیس تشدد سے جاں بحق

کراچی، گھر مسمار کرنے پر احتجاج کرنے کے جرم میں گرفتار ہونے والا شہری کو سینٹرل جیل میں ماورائے عدالت کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں ریمانڈ پر قید ملزم زاہد کو مردہ حالت میں سول اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُس کی موت کی تصدیق کی تو پھر لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق زاہد کو احسن آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران احتجاج کرنے پر گرفتار کیا اور مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔

زاہد سے کل ملاقات ہوئی وہ بالکل ٹھیک تھا، آج اُس کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور پولیس حکام پوسٹ مارٹم نہ کرانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ذرائع نیوز کے نمائندے کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ملزم زاہد کا احسن آباد میں دو منزلہ گھر تھا جسے سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کیا جارہا تھا کہ اسی دوران زاہد نے احتجاج کیا تو پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔