آصف زرداری بغیر پروٹوکول پاسپورٹ آفس پہنچ گئے

کراچی(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری پاسپورٹ بنوانے پاسپورٹ آفس پہنچ گئے جہاں پاسپورٹ بنوانے کے لئے ان کی تصاویر اتاری گئیں اور کمپیوٹرائزڈ تقاضے پورے کئے گئے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  آصف علی زرداری بغیر پروٹوکول پاسپورٹ آفس گئے تو عملے کو خوشگوار حیرت ہوئی۔ آصف علی زرداری کو 100صفحے کا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا جس کی میعاد 10 سال ہوگی۔دوسری طرف بعض عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ زرداری کی آمد کے موقع پر ٹریفک روکی گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: