Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وسائل کا مزید ضیا ع کسی صورت قبول نہیں:وزیراعظم | زرائع نیوز

وسائل کا مزید ضیا ع کسی صورت قبول نہیں:وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم محمدشہبازشریف نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی کارکردگی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کو فعال کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیرِ صدارت سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں موجود وسائل کا مزید ضیاع کسی صورت قبول نہیں،باصلاحیت پاکستانی نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں اپنے تئیں روزگار کما رہے ہیں جبکہ متعلقہ اتھارٹی غیر فعال ہے،کمیٹی میں وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیرِ قانون، وزیرِ سرمایہ کاری، مشیرِ وزیرِ اعظم احد چیمہ، سینیٹر عفنان اللہ اور چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کو بھی فوری طور پر فعال کیا جائے، بورڈ آف گورنرز میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کی موجودگی یقینی بنائیں۔

وزیرِ اعظم نے اتھارٹی میں پلاٹوں میں سرمایہ کاری کی بجائے اس کے اصل مقصد یعنی ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی اصلاحات اور اسے فعال کرنے کے اقدامات میں مزید کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیاجائے گا ۔اجلاس کو سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اتھارٹی میں اس وقت 400 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جس میں سے 63 فیصد پاکستانی جبکہ باقی چین، امریکہ ، ترکیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتی ہیں، اجلاس کو اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز اور مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ۔

وزیراعظم سے اخوت کے سربراہ امجد ثاقب، سابق اراکین پنجاب اسمبلی رانا مشہود ، عنیزہ فاطمہ ،راحیلہ خادم اور رمیش سنگھ اروڑہ نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سابق اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی وفاقی حکومت اور (ن) لیگ کی ترجیحات میں شامل ہیں، ملاقات میں ملک اور پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی نجکاری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایسے پبلک سیکٹر انٹر پرائزز جن کی نجکاری کی سفارش نجکاری بورڈ نے کی ہے ان کی نجکاری کے عمل کو تیز تر بنایا جائے، نجکاری کے عمل میں شفافیت اولین ترجیح ہونی چاہئے ، اجلاس میں پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی نجکاری کے عمل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نجکاری کے عمل کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔