Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گلیشن حدید اسکول اسکینڈل؛ نازیبا ویڈیوزہٹانے کیلیے سیکریٹری ایجوکیشن کوخط | زرائع نیوز

گلیشن حدید اسکول اسکینڈل؛ نازیبا ویڈیوزہٹانے کیلیے سیکریٹری ایجوکیشن کوخط

گلشن حدید میں نجی اسکول کی ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹوشنز نے سیکریٹری ایجوکیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اسکول سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اسکول پرنسپل کو خاتون اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے اسکول کی تمام فحش ویڈیوز فوری طور پر ہٹائی جائیں اور اس سلسلے میں ایف آئی اے اور سائبر کرائم سے رجوع کیا جائے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹوشنز کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز سے طلبا ، والدین اور سول سوسائٹی پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اسکول ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر ملیر کی مدد سے اسکول کی عمارت کو سیل کردیا گیا ہے اور اس پورے معاملے کی جانچ پڑتال مختلف زاویوں سے کی جارہی ہے۔