Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈالر پرقابو پانے کیلیے اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں | زرائع نیوز

ڈالر پرقابو پانے کیلیے اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں

اسٹیٹ بینک نے ڈالر قابو کرنے کیلیے ایکسچینج کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عوامی ضرورت پورے کرنے کے لیے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دی ہے، ایکسچینج کمپنیز کی بی کمپنیوں اور فرنچائز کو ختم کر کے مکمل کمپنیز بنانے کی پیش کش کی ہے۔

ایکسچینج کمپنیز کا کم از کم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کیا جارہا ہے جبکہ بی ایکسچینج کمپنیوں کو تین ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرنے یوں گے۔

ایکس چینج کمپنیز کے زمرے میں منتقل نہ ہونے والی بی کمپنیز کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے، فرنچائز تین ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرکے دوسری کمپنیز میں ضم ہو سکتی ہیں۔

بی ایکسچینج کمپنیز اور فرنچائزز ایک مہینے میں اپنا منصوبہ جمع کرکے اسٹیٹ بینک سے این او سی لے لیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور ایکس چینج کمپنیوں میں مسابقت اور شفافیت لانا ہے۔