Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 51 ہزار ارب روپے تک جا پہنچا | زرائع نیوز

پاکستان پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 51 ہزار ارب روپے تک جا پہنچا

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے ذمہ اندرونی اور بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرض میں کمی جبکہ اندورونی قرض میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 51 ہزار ارب روپے تک جا پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان پر ایک ماہ میں بیرونی قرضہ 94 ارب روپے کم ہوگیا۔ نومبر 2022 میں پاکستان پر بیرونی قرض 17 ہزار 974ارب روپے تھا جو دسمبر 2022 میں کم ہوکر 17 ہزار 880 ارب ہوگیا۔

اعداوشمار کے مطابق پاکستان پر ایک ماہ میں اندورونی قرض میں 186 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ نومبر میں پاکستان کا اندورنی قرض 32 ہزار 930 ارب سے بڑھ کر دسمبر 2022 میں 33 ہزار 116 ارب روپے ہوگئے۔نومبر میں 50 ہزار 996 ارب کے مجموعی ملکی قرضے دسمبر 2022 میں 51 ہزار ارب روپے ہوگئے۔

اعداوشمار کے مطابق پاکستان کا ہر شہری سوا دو لاکھ روپے کا مقروض ہیں۔