کراچی : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے سےمہنگائی کا نیا طوفان آگیا۔ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.89فیصد اضافہ ہوگیا جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 38.42فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 34اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
برائلر،خوردنی تیل، دال ماش مہنگی ہوئی۔گھی فی کلو 44روپے، زندہ مرغی 31،دا ل ماش7روپے،دال مونگ 3روپے کلو مہنگی ہوگئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 47روپے تک مہنگا ہوا۔گوشت ، دودھ، دہی اور گڑ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
