کراچی: کھانوں کے شوقین افراد کے لیے رنگ برنگے کراچی ایٹ فیسٹول کے دسویں ایڈیشن کا آغاز ساحل سمندر پر قائم بیچ ویو پارک میں ہوگیا ۔مزے مزے کے کھانوں سے سجے ایونٹ کراچی ایٹ فیسٹیول میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچی انہیں ٹریفک جام جیسے مسئلے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
کراچی ایٹ فیسٹول 6 سے 8 جنوری تک جاری رہے گا اگر آپ منفرد کھانوں کا شوق رکھتے ہیں اور فیسٹیول میں شرکت کرنا چاہتے ہیں یہ باتیں جان لیں ۔کراچی ایٹ فوڈ فیسٹیول میں تقریبا 150 منفرد کھانوں کے اسٹالز لگائے گئے تاہم صرف کراچی سے ہی نہیں بلکہ لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں کے مشہور ریسٹورنٹس نے بھی یہاں اپنے اسٹالز لگائیں۔
فیسٹیول میں آپ اٹالین ، چائنز، تھائی ، امریکن ڈشز کے ساتھ ساتھ بریانی اور چپلی کباب جیسے دیسی کھانوں کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں ۔فیسٹیول میں میوزک کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں پہلے دن معروف گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکاروں نے پرفارم کیا ۔
فیسٹول میں بچوں کی تفریح کے لیے بھی خاص انتظام کیا گیا ہے۔ایک فرد کے ٹکٹ کی قیمت 600 روپے ہے جبکہ اسے آن لائن بھی خریدا جا سکتا ہے۔ٹکٹ کانٹر پر رش کو روکنے کے لیے دو کانٹر بنائے گئے ہیں جن میں ایک صرف خواتین کے لیے ہے ۔
