کراچی: دنیا کے طویل القامت انسانوں میں شمار ہونے والے پی آئی اے ملازم نصیر سومروشدید علیل ہوگئے ہیں۔
سردی کے باعث سانس لینے کے دوران پھیپھڑے نہ سکڑنے کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے،سرکاری بے حسی کے باعث مقامی این جی اوز کی جانب سے گھرپرآکسیجن دیگرطبی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔
طویل القامت نصیر سومرو کو سینے اور پھبپھڑوں کا عارضہ لاحق ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصیر سومرو کی صحت اورعلاج معالجہ کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں،انھیں سانس کی تکلیف ہے انہیں گھرپرطبی امداد کی فراہمی کے لیے ایک مقامی این جی او نے گھرپر آکسیجن سلینڈر،ماسک دیگرطبی آلات فراہم کردیے ہیں۔
نصیرسومرو پی آئی اے کے شعبہ ٹریفک کے ملازم ہیں جبکہ حکومت سندھ نے بھی ان کا علاج معالجہ سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان کیا تھا۔
