فلوریڈا : تعلیم کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی یہ بات ایک امریکی خاتون نے پیرانہ سالی کے باوجود ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرکے سچ کر دکھائی ۔انہوں نے آن لائن رہتے ہوئے ڈگری کےاکتسابی مراحل پورےکئے ہیں۔89 سالہ جوآن ڈونووان نے تخلیقی مضمون نثرنگاری (کری ایٹوو رائٹنگ) میں آن لائن رہتے ہوئے سدرن نیو ہیمپشائر یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ہے۔ جب کرسمس کےموقع پرانہیں ڈگری دی گئی تو انہوں نے اسے دوہری خوشی قرار دیا ہے۔
جوآن فلوریڈا میں رہتی ہیں نے اس موقع پر گھر میں ایک تقریب رکھی اور گریجویشن تقریب لباس پہن کر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نےبتایا کہ 16 برس کی عمر میں وہ ہائی سکول پاس کرچکی تھیں لیکن مزید تعلیم کے لیے ان کے اہلِ خانہ کے پاس رقم نہ تھی۔ جب ان کے بچے شادی کے بعد گھر چھوڑ گئے تو پہلے انہوں نے 84 برس کی عمر میں بیچلرز کیا جو چار سالہ کورس پر محیط تھا۔
وہ کری ایٹوو رائٹنگ میں ماسٹرز کرنا چاہتی تھیں لیکن کئی جامعات نے داخلہ دینے سے انکار کردیا اور اب انہوں نے نیو ہیمپشائر یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا ہے جو آن لائن کورس تھا۔
انہوں نےنئی نسل کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی موقع پر ہمت نہ ہاریں۔
