کراچی: اورنگی ٹاؤن نمبر12 مچھلی مارکیٹ کے قریب نالے میں گرکرایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
اورنگی ٹاؤن تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر12 مچھلی مارکیٹ کے قریب نالے میں گرکرایک نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ عبدالمالک ولد فضل قادرکے نام سے کی گئی متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن 12 نمبر کا رہائشی تھا۔پولیس کے مطابق متوفی نوجوان پاؤں سلپ ہونے کی وجہ سے نالے میں گرگیا تھاجسے موقع پر موجود شہریوں نے بچانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کےبعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
