کراچی : پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
ملتان سلطانز کے رائیلی روسوو نے 78 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان محمد رضوان 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
