Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی سی بی اجلاس، پلیئر ویلفیئر بجٹ میں 10 فیصد اضافہ | زرائع نیوز

پی سی بی اجلاس، پلیئر ویلفیئر بجٹ میں 10 فیصد اضافہ

لاہور:پی سی بی ( پاکستان کرکٹ بورڈ ) نے سابق کرکٹرز کیلئے پلیئرز ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

پی سی پی کی مینجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیئرمین ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے 10 میں سے ایک رکن مصطفیٰ رمدے نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

پی سی پی کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ارکان کو مینز کرکٹرز کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹس کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔

پی سی پی کی مینجمنٹ کمیٹی نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذکاء اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔کمیٹی کے اجلاس میں ایشیاء کپ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مینجمنٹ کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی، جبکہ اجلاس میں ایشیاء کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر بحث بھی کی گئی۔اجلاس میں سابق کرکٹرز کیلئے پلیئرز ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

پی سی پی کی مینجمنٹ کمیٹی کے ا جلاس میں ایبٹ آباد میں مستقبل میں انٹرنیشنل میچز کرانے پر غور ہوا اور اس ضمن میں وہاں پر نئے پویلین کی تعمیر کے بارے میں پلان اجلاس میں پیش کیا گیا جسے تمام ارکان نے سراہا اور اس کی منظوری دی گئی۔اجلاس چیئرمین ذکاء اشرف کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے 10 میں سے ایک رکن مصطفیٰ رمدے نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔ذکاء اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔کمیٹی کے اجلاس میں ایشیاء کپ سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، مینجمنٹ کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی۔