Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رمیز اور احسان مانی کی کارکردگی صفر رہی : نجم سیٹھی | زرائع نیوز

رمیز اور احسان مانی کی کارکردگی صفر رہی : نجم سیٹھی

کراچی : سابق وزیر اعظم عمران کان نے دو روز قبل بیان دیا کہ رمیز راجہ نے پی سی بی کے پیسے بچائے اور نجم سیٹھی لٹا رہے ہیں جبکہ انہیں کرکٹ کاکچھ پتہ نہیں ہے تاہم پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کچھ حقائق سامنے لائی ہے جس سے معاملہ الٹ لگ رہا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بورڈ کے اکاؤنٹس دکھانے کے لئے جان بوجھ کر کئی ایک ادائیگیاں نہیں کیں جن میں سر فہرست پاکستان جونیئر لیگ کی ادائیگیاں ہیں ۔ جونیئر لیگ سے 90 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جس کے بعد اسے اب بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے تقابلی جائزہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کے پیش رو رمیز راجہ اور احسان مانی کا دور کارکردگی کے لحاظ سے ناکام دور رہا۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ ٹیبل کے مطابق نجم سیٹھی دور میں قومی ٹی 20 اور ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر تھی جبکہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر 5 پوزیشن پر تھی۔ٹیبل میں سابق چیئرمین احسان مانی کے دور میں پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ نمبر 5 ویں، ٹی 20 میں چوتھے اور ون ڈے میں چھٹے نمبر پر تھی۔رمیز راجہ کے دور میں قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ چھٹے، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں تیسرے نمبر پر تھی۔