Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی انتخابات سے قبل گہما گہمی، درجنوں 'جیالے' MQM میں شامل | زرائع نیوز

بلدیاتی انتخابات سے قبل گہما گہمی، درجنوں ‘جیالے’ MQM میں شامل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آبادپر پاک کالونی ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز آمد ڈپٹی کنوینر عبد الوسیم و دیگر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد آنے والے کارکنان نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر عبدالوسیم نے تمام کارکنان کی آمد پر انہیں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں اور مسلسل شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ایم کیو ایم ایک منظم جماعت ہے جس کو مختلف سازشوں کے ذریعے ہمیشہ کمزور کرنے کی کو ششیں کی گئیں لیکن ہمارا اتحاد ہی ہمیں ہماری منزل تک پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کمزوریوں کے باعث ہی اندرون سندھ سے لائے گئے لوگوں کے جعلی ڈومیسائل کے ذریعے نوکریاں دے کرمہاجر عوام کی حق تلفی کرتے ہوئے انہیں ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا ہے اور یہاں کے مقامی نوجوان بے روزگاری کا شکار ہورہے ہیں ایم کیو ایم پاکستان ہی وہ واحد جماعت ہے جو ان تمام مسائل کا قانونی سامنا کر رہی ہے ہم قلم کے ذریعے اپنی جنگ لڑتے ہیں اور آپ سب کی یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم بکھر نہیں رہی مسلسل نکھر رہی ہے اور آپ کا اتحاد ہی آپ کے حقوق کی جدوجہد کا ضامن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کی طرح ایم کیو ایم کے پیغام کو گھر گھر،محلہ محلہ پہنچائیں اور مرکز کی دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے تنظیمی فرائض کو خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔

اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی احمد سلیم صدیقی، مسعود محمود،انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین بھی موجود تھے۔