Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، شادی کی تقریب میں پیسے لوٹنے والا بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق | زرائع نیوز

کراچی، شادی کی تقریب میں پیسے لوٹنے والا بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں نوٹ لوٹتے ہوئے سات سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آکر جان بحق ہوگیا ۔ جبکہ بجلی کی تار چوری کرتے ہوئے نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ۔

اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں شادی کی تقریبات کے سلسلے میں شریک مہمان نوٹ اڑا رہے تھے ، نوٹ لوٹتے ہوئے 11 سالہ مزمل ولد محمد قاسم گاڑی کے نیچے آنے سے جان کی بازی ہار گیا ، جس کی لاش ایمبولینس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔

پولیس کے مطابق شادی تقریب میں پیسے لٹانے والے 2 افراد کو حراست میں لیکر گاڑی قبضے میں کرلی ہے ۔

شادی کی تقریب کے سلسلے میں گاڑی کرائے پر منگوائی گئی تھی، جس کا ڈرائیور فرار ہو گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

پولیس نے شادی کی تقریب میں پیسے اڑانے کے معاملے کا جائزہ لینا شروع کردیا اس حوالے سے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔ واضح رہے کہ نوٹ لوٹتے ہوئے سات سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آکر جان بحق ہوگیاتھا۔اورنگی ٹاون کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں شریک مہمان نوٹ اڑا رہے تھے ، نوٹ لوٹتے ہوئے 11 سالہ مزمل ولد محمد قاسم گاڑی کے نیچے آنے سے جان کی بازی ہار گیا ، جس کی لاش ایمبولینس میں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔گلشن اقبال بلاک نو، نجی بینک کے قریب بجلی کی تار چوری کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جھلس گیا جس کو شدید جھلسی حالت میں ایدھی ایمبولنس کی مدد سے سول اسپتال برنس واڑ منتقل کی گئی جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق نوجوا ن کی عمر پچیس سے اٹھائس سال کے درمیان ہے جس کی فوری شناخت نہیں ہوسکی تاہم حلیئے سے نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔