دبئی: متحدہ عرب امارات میں قائم کوکا کولا ارینا میں عاطف اسلم عالمی میوزیشنز کے ساتھ پرفارم کریں گے۔
اس کنسرٹ کیلیے عاطف نے ریہرسل کرنا شروع کردی ہے جس میں متعدد عالمی خواتین میوزیشنز اُن کے ساتھ موسیقی کے مختلف آلات بجائیں گی۔
اس حوالے سے عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈٰو شیئر کی جس میں میوزیشنز کے تاثرات اور ریہرسل کے بارے میں گفتگو ہے۔ تمام ہی میوزیشنز نے عاطف اسلم کو شاندار گلوکار قرار دیا اور بتایا کہ اُن کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آرہا ہے۔
View this post on Instagram
عاطف اسلم متحدہ عرب امارات میں قائم چار مارچ کو انٹرنیشنل کنسرٹ میں پرفارم کرتے نظر آئیں گے، طویل عرصے کے بعد عاطف کی بڑے اسٹیچ پر واپسی پر جہاں گلوکار خود خوش ہیں وہیں اُن کے مداح بھی بے تاب اور عاطف کی کامیابی کیلیے دعا گو ہیں۔
