Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رابی پیر زادہ مستقبل میں کیا کرنے والی ہیں ؟ بتا دیا | زرائع نیوز

رابی پیر زادہ مستقبل میں کیا کرنے والی ہیں ؟ بتا دیا

لاہور: شوبز کو خیر باد کہنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میری زندگی کا اصل مقصد ہی دکھی انسانیت کی خدمت ہے ، میں سمجھتی ہوں اگر ہر شخص اس فلسفے کو سمجھ جائے تو پاکستان میں کروڑوں مستحق لوگوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

اپنے بیان میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد خدا کی ذات نے مجھے جس راستے پر ڈالا ہے یقینا یہی صحیح راستہ ہے ، مجھے جو روحانی سکون میسر آیا ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔میں سمجھتی ہوں اصل منزل یہی تھی جہاں میں پہنچ چکی ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ عنقریب اپنی پینٹنگز اور خطاطی کی نمائش بھی لگائوں گی اور یہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بھی اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔