Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اداکارہ نوال سعید کا ساتھی اداکار نور حسن سے آن ایئر اظہار محبت | زرائع نیوز

اداکارہ نوال سعید کا ساتھی اداکار نور حسن سے آن ایئر اظہار محبت

کراچی : اداکارہ نوال سعید نے ساتھی اداکار نور حسن کے لیے کُھل کر پیار کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو اداکارہ نوال سعید اور نور حسن نے آپس میں منفرد، مضبوط اور دوستی کے رشتے سے متعلق بات کی۔24 سالہ نوال سعید کا نور حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نور حسن سے بہت پیار کرتی ہوں اور یہ سب جانتے ہیں، میرے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ میں نور حسن کی بہت تعریف کرتی ہوں اور اِنہیں بہت پسند کرتی ہوں۔

36 سالہ نور حسن نے مزید کہا کہ زندگی میں کچھ بھی نیا ہونے پر وہ نوال کو سب سے پہلے بتاتے ہیں، اُن کے فون کی ڈائیلنگ لسٹ میں سب سے پہلا نمبر نوال سعید کا ہے۔

نوال سعید کا کہنا تھا کہ نور حسن وہ انسان ہے جس کے ساتھ میں اپنا سب کچھ شیئر کر سکتی ہوں، اپنے راز، خوشی اور غم، میں اسلام آباد گئی وہاں میں نے نور حسن کے بغیر خود کو بہت نامکمل محسوس کیا اور نور کو بہت یاد کیا۔

اس دوران نور حسن نے بھی نوال سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوال ناصرف خوبصورت بلکہ اچھی لڑکی بھی ہے، وہ نوال کے ساتھ ہر موضوع پر گفتگو کر سکتے ہیں اور سارا دن بات کر سکتے ہیں کیوں کہ نوال اُنہیں سمجھتی ہیں