Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
علی ظفر کی انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کا پہلا گانا ریلیز | زرائع نیوز

علی ظفر کی انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کا پہلا گانا ریلیز

کراچی : گلوکار علی ظفر نے اپنی آنے والی پہلی انیمیٹڈ ویڈیو سیریز کا پہلا گانا ’ رات دن ’ جاری کردیا ۔ اس گانے کو تیار کرنے میں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر نے بھی ان کا ساتھ دیا۔علی ظفر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شئیر کی۔

کیپشن میں ویڈیو سیریز ’ لائٹنگل ریکارڈز کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ کہ محبت جیسا کوئی احساس نہیں ہے ۔ یہ ایک دلچسپ پیچیدہ جذبہ ہے۔ جو ایک ساتھ خوشی اور غم دونوں کو لاتا ہے ۔ محبوب کے ساتھ گزارے گئے لمحات وقت اور جگہ سے ماورا ہوتے ہیں ۔

ان جذبات کو اکثر لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا اسی لیے شاعری ، موسیقی یا آرٹ کے ذریعے ان کی ترجمانی کی جاتی ہے ۔

علی ظفر نے لکھا کہ ان کا نیا گانا ’ رات دن ’ محبت کا ایسا ہی ایک تجربہ ہے۔ جسے انہوں نے اپنے بھائی اور ہدایت کاردانیال ظفر اور آرٹسٹ بازل نے کئی ہفتوں کی محنت سے تخلیق کیا ہے ۔اس اینمیٹڈ سیریز کے لئے خصوصی طور پر علی ظفر کا ڈیجیٹل اواتار بھی بنایا گیا۔ اس کو علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بھی شیئر کیا۔