Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پنکی میم صاحب نے ایوارڈ‌ اپنے نام کرلیا | زرائع نیوز

پنکی میم صاحب نے ایوارڈ‌ اپنے نام کرلیا

لندن: برطانیہ میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں گزشتہ برس ریلیز ہونے والی مقامی (لوکل) فلم پنکی میم صاحب نے ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

یوکے فلم فیسٹیول میں ’پنکی میم صاب‘ کو بہترین آڈینس 2019 کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ اس موقع پر فلم کی لندن اور ایڈن برگ سمیت مختلف شہروں میں خصوصی نمائش بھی کی گئی۔

اکیسویں فلم فیسٹیول کا آغاز 27 مارچ کو جب اختتام 7 اپریل کو ہوا جس میں پاکستانی فلم پنکی میم صاحب سمیت دیگر ایشیائی فلموں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے اداکاروں اور ڈائریکٹرز سمیت مختلف شعبے میں مہارت دکھانے والے لوگوں کو بھی انعامات دیے گئے، مجموعی طور پر فیسٹیول میں پاکستان، بھارت، نیپال، بنگلا دیش اور برطانیہ میں رہنے والے ایشیائی شہریوں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ’پنکی میم صاب‘ کو دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی شاز میڈیا کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا، فلم کی ہدایات پاکستانی نژاد فلم ساز، اداکارہ و ڈائریکٹر شازیہ علی نے دی تھیں اور یہ اُن کی پہلی فلم تھی جو بہت زیادہ کامیاب اور شائقین کی توجہ حاصل کرگئی۔

فلم کی کہانی

اسفلم کی کہانی پنجاب میں رہنے والی ایک ایسی پاکستانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو انتھک محنتوں اور کاوشوں کے بعد اپنے گاؤں سے دبی پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

فلم میں مرکزی کردار اداکارہ حاجرہ یامین نے ادا کیا ہے، جو ملازمت کے حصول کے لیے دبئی پہنچتی ہیں،جہاں وہ گاؤں اور اپنے ملک سے انتہائی منفرد، رنگین، بولڈ اور مسائل سے بھری ہوئی زندگی کا سامنا کرتی ہے۔ فلم کو کہانی کی وجہ سے بہت سراہا گیا تھا اور اس نے باکس آفس پر بھی اچھی کمائی کی تھی۔  یوکے فلم فیسٹیول میں فلم کی ہدایت کارہ شازیہ علی نے ایوارڈ وصول کیا اور ایوارڈ کو فلم کی پوری ٹیم کے نام کیا۔

حال ہی میں متذکرہ فلم آن لائن پورٹل نیٹ فلکس پر بھی ڈالی گئی ہے۔