Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
اداکارہ زینت امان کی انسٹا گرام پر انٹری ! |

اداکارہ زینت امان کی انسٹا گرام پر انٹری !

ممبئی: بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ اور کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی زینت امان نے انسٹاگرام پر اپنا ڈیبیو کرلیا۔اب وہ بھی انسٹاگرام نہ صرف استعمال کرینگی بلکہ اس کے ذریعے انڈسٹری کے لوگوں، اپنے فینز اور فلم بینوں سے رابطے میں رہیں گی۔

انہوں نے انسٹا گرام پر عام گھریلو اور پرسکون لباس زیب تن کیے تصویر لگائی ہے۔ 1970 کے عشرے کی مقبول ترین اداکارہ جو اب 72 برس کی ہیں۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ وہ 70 کے عشرے میں فلموں میں کام کرنے والی غالباً واحد خاتون اداکارہ ہیں جو اب انسٹاگرام یوزر بنی ہیں۔

انہوں نے اس اْمید کا اظہار کیا کہ وہ اب عہد حاضر کی نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔