کراچی : پاکستان کی سربراہی میں کراچی کے کھلے سمندر میں ہونیوالی ’’ امن 2023‘‘ کثیر القومی بحری مشق میں جے ایف 17 تھنڈر، پی تھری سی اورین اور اے ٹی آر طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
سی کنگ ہیلی کاپٹرز اور زولو ہیلی کاپٹرز کی جانب سے بھی فلائی پاسٹ کیا گیا۔ مشق کے سی فیز میں ملکی اور غیر ملکی بحری جنگی جہازوں نے حصہ لیا ۔ امن مشق میں انڈونیشیا، امریکہ، اٹلی، سری لنکا اور ملائیشیا کے جہازوں اور میزائل بوٹس نے حصہ لیا۔
وائس ایڈمرل پاکستان نیوی اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا امن مشق 2007 میں 28 اور 2023 میں 50 ممالک شریک ہوئے۔
امن مشق 2023 اپنی نوعیت کی بہت بڑی بحری مشق تھی۔یہ مشق کسی ملک کیخلاف نہیں بلکہ اسکا مقصدخطے میں امن و استحکام ہے۔ مشق کا مقصد ہر طرح کے حالات اور ماحول میں ہمہ وقت تیار رہنا بھی ہے۔
