کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد کی پارکنگ میں کھڑی ہونے والی ویگو چوری ہوگئی، یہ گاڑی خالد مقبول صدیقی کے زیر استعمال تھی۔
ذرائع نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گاڑی گزشتہ رات خالد مقبول صدیقی کے ڈرائیور نے بہادرآباد دفتر کی پارکنگ میں کھڑی کی تاہم وہ صبح نہ پائی گئی۔خالد مقبول صدیقی کے لیے گاڑی چند ماہ قبل خریدی گئی جس کی رجسٹریشن خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر ہے، وفاقی وزیر بننے کے بعد کنونیئر یہی گاڑی استعمال کررہے تھے۔
پولیس نے گاڑی چوری کا مقدمہ درج کر کے واقعے کی چھان بین شروع کردی اور بہادرآباد مرکز کے کیمروں میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو بھی حاصل کرلی جس سے تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جاسکا۔
