Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
’اپنے ارد گرد منٹو کی دنیا بسانے کا ارادہ کرلیا‘ | زرائع نیوز

’اپنے ارد گرد منٹو کی دنیا بسانے کا ارادہ کرلیا‘

نواز الدین صدیقی بہت جلد اردو افسانہ نگار ’منٹو‘ کی زندگی پر بننے والی بولی وڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ اپنے کردار کو کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں اپنے کردار کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ ’منٹو پر نندیتا نے کافی تحقیق کی ہے، اس کے لیے ان کا شکریہ، مجھے لگتا ہے کہ میں انہیں اتنا اچھی طرح تو جان چکا ہوں کہ ان کے کردار کو بخوبی ادا کرسکوں، مجھے منٹو کی طرح ڈریسنگ کرنی ہے اور جب تک میں ان کا کردار ادا کررہا ہوں، میں اپنی زندگی بھی ان ہی کی طرح گزاروں گا اور ایسا کچھ لکھنے کی کوشش کرتا رہوں گا جو ان کے الفاظ کی طرح جادو کرسکیں‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں نواز الدین صدیقی کی فلم ’رئیس‘ سینما گھروں میں پیش کی گئی اور اب ان کی مکمل توجہ ’منٹو‘ کی جانب ہے۔

نوازالدین صدیقی نے مزید کہا کہ وہ خود کو بالکل منٹو کے کردار میں ڈھال لیں گے۔

انھوں نے بتایا، ’میں نے اپنے ارد گرد منٹو کی دنیا بسانے کا ارادہ کیا ہے، میں اپنے کمرے میں وہ تمام چیزیں لا کر رکھوں گا جو منٹو کے استعمال میں تھیں، میں ان کی طرح کے کپڑے پہنوں گا، وہی کھانا کھانے کی کوشش کروں گا جو منٹو کھاتے تھے، اُسی طرح کے بستر پر آرام کروں گا جس کا وہ استعمال کرتے تھے اور اسی طرح بات کرنے کی کوشش کروں گا، جب میں منٹو کی ظاہری شخصیت کو سمجھ سکوں گا، تب ہی ان کے باطن کو سمجھنا بھی آسان ہوگا‘۔

اپنی فلم کے حوالے سے نواز الدین کا کہنا تھا ’میں جب تک منٹو کا کردار کررہا ہوں، میں کسی اور پراجیکٹ پر کام نہیں کروں گا، میں ایسی بہترین شخصیت کے کردار کے ساتھ انصاف کرنا چاہتا ہوں اور میں ایسا کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دے سکتا ہوں‘۔

خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مارچ میں کریں گے، جس کی ہدایات نندیتا داس دے رہی ہیں۔

157 thoughts on “’اپنے ارد گرد منٹو کی دنیا بسانے کا ارادہ کرلیا‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *