کراچی: سابق گورنرسندھ اورتحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمران اسماعیل کی جانب سے عید ملن پارٹی اور پارٹی کے 27ویں یوم تاسیس پرتقریب کا اہتما کیا گیا اوریوم تاسیس کا کیک کاٹاگیا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو شہر ملک کو پالتا ہے اسکی گنتی کم کرکے زیادتی کی جارہی ہے، آڈیو بنا کر لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ سابق گورنر عمران اسماعیل کاکہناتھاکہ نفرت کو جنم مت دیں بال کاٹنے والے یاد رکھیں کل مونچھیں بھی کٹیں گی۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم صدر پاکستان کونا بلائیں تو کس کو بلائیں کیا ہمیں اس کے لیے چوروں سے پوچھنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ فون ٹیپ کیے جارہے ہیں آج جو ہورہا ہے کل وہی بھگتنا پڑے گااج بال کاٹنے والےیادرکھیں کل مونچھیں کٹیں گی ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ سارا ڈرامہ الیکشن سے بھاگنے کے لئے کیا جارہا ہے کے الیکٹرک کے صارفین کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے لیکن کراچیی میں کیوں گنتی کم کی جارہی ہےکل بھی عوام ھمارے ساتھ تھے اب بھی عمران خان کے حامی ہیں۔