Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عوام پر گیس بم گرا دیا گیا، قیمت میں ہوشربا اضافہ | زرائع نیوز

عوام پر گیس بم گرا دیا گیا، قیمت میں ہوشربا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمت میں پچاس فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

اوگرا نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ریونیو ضروریات پوری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے صارفین کیلیے گیس کی قیمت پچاس فیصد تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ جس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

سوئی ناردرن صارفین کیلیے قیمت

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے صارفین کےلئے گیس کی قیمت میں اوسطا 42فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کےلئے گیس نرخ 415روپے 11پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ جائیں گے اور ریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہوجائے گا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کیلیے قیمت

اس کے علاوہ اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کےلئے نرخ 417روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری بھی دی جس کے بعد سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1350 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔

اوگرا نے ریونیو ضروریات منظور کرکے حکومت کو سمری ارسال کردی، حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔