Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
بال سفید کیوں ہوتے ہیں ؟ نئی تحقیق کے بارے میں جانیئے! |

بال سفید کیوں ہوتے ہیں ؟ نئی تحقیق کے بارے میں جانیئے!

نئی تحقیق میں عمر کے بڑھنے کے ساتھ بالوں کے سفید ہونے کی وجہ دریافت کی گئی ہے جبکہ بالوں کو دوبارہ سے کالا کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج میں عمر بڑھنے کے ساتھ بالوں کے سفید نکلنے کی وجہ دریافت کر لی گئی ہے۔

برٹش ایسوسی ایشن آف ڈرمیٹالوجسٹ (بی اے ڈی) کے مطابق، غدود ’میلانوسائٹس‘ پر مزید مطالعے سے مختلف اقسام کے کینسر اور صحت سے متعلق دیگر مسائل کا حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ بالوں کے سفید ہونے کا میکنزم دریافت ہو جانے کے بعد بالوں کی سفیدی کو روکنے اور ریورس کرنے میں مدد ملے گی۔

سائنسدانوں نے بالوں کے سفید نکلنے کی وجہ نئے خلیوں ’اسٹیم سیلز‘ کو قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب بالوں کو سیاہ رکھنے والے خلیے کمزور پڑ جاتے ہیں تو بال جھڑنے اور نئے بال جڑ سے سفید نکلنے لگتے ہیں اور اگر یہ خلیے پختہ ہو جائیں تو ’میلانوسائٹس‘ ہارمون میں بدل جاتے ہیں، جو بالوں کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھتا ہے۔

نیویارک یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم نے یہ تحقیق چوہوں پر کی ہے، چوہوں میں بالوں کے ایک ہی قسم کے خلیے پائے جاتے ہیں۔محققین نے اس تحقیق کے نتائج سامنے آنے پر یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں سفید بالوں کو دوبارہ سے سیاہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

(مانیٹرنگ ڈیسک/ نیٹ نیوز)