Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واٹس ایپ کے زبردست فیچر کی آزمائش، یہ کیا کام کرے گا؟ جانیے | زرائع نیوز

واٹس ایپ کے زبردست فیچر کی آزمائش، یہ کیا کام کرے گا؟ جانیے

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ایک اور فیچر متعارف کرادیا جس کے ذریعے پیغامات کو مقررہ وقت پر ڈیلیٹ کیا جاسکے گا۔

فیچر کے تحت صارف پرائیوٹ چیٹ میں بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ کرنے کا وقت مقرر کرے گا جس کے بعد اُسے میسج ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ یہ خود بہ خود غائب ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.20.83 اور 2.20.84 میں یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے جس میں پیغامات کو ایک گھنٹے، ایک دن، ایک ہفتے، ایک ماہ یا ایک سال کے عرصے میں حذف کرنے کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

صارف جس وقت کو مقرر کرے گا تو پیغام کے ساتھ ایک گھڑی کا آئی کون نظر آنے لگے گا جس کے ذریعے آپ میسج ڈیلیٹ ہونے کے وقت کو دیکھ بھی سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے ابھی اس فیچر پر آزمائش جاری ہے، جس کی کامیابی کے بعد اسے دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ٹیم کی جانب سے واٹس ایپ کے مستقبل میں متعارف کرائے جانے والے فیچرز کے بارے میں پہلے ہی بتا دیا جاتا ہے۔