Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
واٹس ایپ کا زبردست فیچر، جو فالتو چیٹنگ سے جان چھڑا دے گا | زرائع نیوز

واٹس ایپ کا زبردست فیچر، جو فالتو چیٹنگ سے جان چھڑا دے گا

دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زائد ہے اور ان میں سے بھی بیشتر افراد گروپس میں چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔

تاہم اب واٹس ایپ میں ایسا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جسے آپ بیک وقت فائدہ مند اور دل توڑ دینے والا بھی قرار دے سکتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے گروپ کے صارفین کو چیٹ کا حصہ بننے سے روکا جاسکے گا اور ایڈمن کی منظوری کے بغیر کوئی میسج اس گروپ کا حصہ نہیں بن سکے گا۔

جی ہاں اس فیچر کے ذریعے گروپ ایڈمن کے پاس یہ پاور ہوگی کہ وہ میسج سیٹنگز میں تبدیلی کرکے گروپ میں پوسٹنگ صرف ایڈمنز تک محدود کردے۔

واٹس ایپ کے مطابق اس نئی سیٹنگ سے اہم گروپ بات چیت کے دوران غیرضروری فارورڈ پیغامات کو کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

یہ فیچر اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ اس سے واٹس ایپ گروپس کو افواہوں یا غیرتصدیق شدہ معلومات پھیلنے سے روکنے میں مدد مل سکے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لوگوں گروپس کو اہم اعلانات اور معلومات کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہیں، یا اپنے قریبی رشتے داروں، دوستوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہیں، اب ہم ایسی نئی سیٹنگز متعارف کرارہے ہیں جو ایڈمنز کو ان گروپس کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی گروپ کی ونڈو اوپن کرکے اوپر موجود نام پر کلک کریں اور پھر گروپ سیٹنگز، سینڈ میسجز اور سلیکٹ اونلی ایڈمنز پر چلے جائیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ سیٹنگز دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، اگر نہیں تو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔