Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم کی تقسیم سے کراچی میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، نگراں‌ وزیر داخلہ | زرائع نیوز

ایم کیو ایم کی تقسیم سے کراچی میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، نگراں‌ وزیر داخلہ

اسلام آباد: نگران وزیرداخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی تقسیم کی وجہ سے شہر قائد میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع حساس ہیں تاہم ضابطہ اخلاق پر نیکٹا کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے ساتھ اجلاس ہوگا۔

نگران وزیراداخلہ اعظم خان نے بتایا کہ ملک بھر کے انتخابی عمل کو اسلام آباد میں کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا، سیاسی جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر ذاتی حملوں سے گریز کریں۔

اعظم خان نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی تقسیم کی وجہ سے مسائل ہوسکتے ہیں۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔