Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی ایک ہفتے تک شدید سردی کی لپیٹ میں آجائے گا، الرٹ جاری |

کراچی ایک ہفتے تک شدید سردی کی لپیٹ میں آجائے گا، الرٹ جاری

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں سردی کی ایک اور نئی لہر داخل ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ صوبہ سندھ میں آج(اتوار)سے سردی کی نئی لہر کا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 2 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سکھر ، گھوٹکی ، شہداد کوٹ ، کشمور ، تھرپارکر، عمر کوٹ سمیت دیگر میں درجہ حرارت 2 تا 4 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے اسکے علاوہ شہید بے نظیر آباد ، نوشہرو فیروز ، سانگھڑ ، مٹیاری و دیگر میں درجہ حرارت 3 تا 5 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی ، حیدرآباد ، بدین ، سجاول ، ٹھٹھہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 تا 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں سردی کی لہر کا آغاز پیر سے ہوگا تاہم (اتوار) رات سے ٹھنڈ میں اضافہ ہونا شروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر کم و بیش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔