Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سوئی سدرن کمپنی کراچی کو وعدے کے مطابق گیس فراہم کرنے میں ناکام | زرائع نیوز

سوئی سدرن کمپنی کراچی کو وعدے کے مطابق گیس فراہم کرنے میں ناکام

کراچی: سوئی سدرن وعدے کے مطابق گیس فراہم کرنے میں ناکام، شہری اذیت کا شکار۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رہنے والے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے صارفین کھانا پکانے کے لیے گیس نہ ہونے کی شکایت کر رہے ہیں حالانکہ کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ کھانا پکانے کے اوقات میں گیس لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن اب اس کے برعکس ہو رہا ہے۔

11 دسمبر کو ایس ایس جی سی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ گھریلو صارفین کو پورے دن میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے یعنی صبح، دوپہر اور شام کو کھانے پکانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

اب صورتحال یہ ہے کہ امیر لوگوں کے علاقوں سے لے کر کم آمدنی والے محلوں تک کھانے کے اوقات میں گیس نہ ہونے یا بہت ہی کم پریشر کےساتھ میسر ہونے کی شکایات بڑے پیمانے پر سامنے ا?رہی ہیں۔

اس صوررتحال میں سوئی سدرن بھی بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ اس کے ترجمان نے بھی شہر میں ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہونے کے مسئلے کو تسلیم کیا ہے۔اسکیم 33 کے ایک رہائشی نےصحافیوں کو بتایا کہ ناشتہ بنانے کے لیے گھر میں گیس نہیں آرہی، گیس پریشر بہت کم ہے، گیس اتنی کم آرہی ہے کہ چولہا ایسے جل رہا ہے جیسے موم بتی جلتی ہے۔