Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہباز گل کو کراچی میں گرفتار نہ کرنے کا حکم | زرائع نیوز

شہباز گل کو کراچی میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کا شہباز گِل کو کراچی میں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بکراچی میں درج مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے سے متعلق شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

شہباز گل کے وکلا کا کہنا تھا کہ سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔شبہاز گل کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹائون، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، عدالت نے پولیس اور پراسیکیوشن سے شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں، میرے بیان سے متعلق مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہو چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے لہذا کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے پولیس کو شہباز گل کی گرفتاری سے روکتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کو کراچی میں درج تین مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے اور عدالت نے آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹسز جاری کردئیے۔