Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان پر قابض لوگوں کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں، خالد مقبول صدیقی | زرائع نیوز

پاکستان پر قابض لوگوں کا عوام کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان پر 70سال سے قابض ہیں ان کا پاکستان کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے این اے 243 اور پی ایس 112 کے الیکشن آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ جاگیرداروں کا ٹولہ تھا کسی ہاری کسان کا بیٹا نہیں، ایم کیو ایم کی تعریف یہ ہے کہ جس نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیا، اس کو بھی پانی ملا جس نے نہیں دیا اس کو بھی پانی ملا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ مضبوط،منظم ایم کیو ایم چاہتی ہے کے سب کو ساتھ لے کر چلے ہم خوشحالی کے سفر میں چاہتے ہیں کیماڑی ہمارے ساتھ کھڑا ہو، انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک پاکستان میں دو ہی قومیں ہیں ایک امیر اور ایک غریب جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے بچوں کے علاوہ ایوانوں میں مڈل کلاس طبقہ نہیں تھا ایم کیو ایم کی کوشش سے مڈل کلاس طبقہ بھی ایوان میں گیا۔

اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 75سالہ تاریخ میں اس حلقے سے کھڑے ہوکر سامنے والو ں کو آج تک یہ نہیں کہا ہوگا کہ آپ ہمیں ووٹ دینا، جیتنے کے بعد ہم نظر نہیں آئیں گے، یہ آپ کا پانی آپ کو ہی بیچیں گے، اگرپچھلے حکمرانوں کے وعدے 5فیصد بھی سچے ہوتے تو آج عوام گٹر میں گر مر نہیں رہے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج حکمران نیک نیتی سے کام کرتے تو کراچی کا شمار ترقی کرنے والے شہریوں میں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کے عوام جانتے ہیں جب میں اس شہر کا میئر بنا تھا تو دن رات یہاں کے عوام کے مسائل کو حل کیا ، اس علاقے کی تعمیر کیلیے کام کیے یہاں ڈیم بنائے،گوٹھوں کے لڑکوں کو سرکاری نوکریاں دیں۔

سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ میں آج یہاں کے عوام کو یہ یقین دلاتا ہوں ایم کیو ایم کے یہ نامزد امیدوار آپ کی دوائیں بیچ کر روزی روٹی کمانے والے نہیں ہیں، یہ حلقے کی خدمت کریں گے، یہ آپ کے حق کی آواز ایوانوں میں پہنچائیں گے اور یہاں کے عوام کے مسائل کو اپنے مسائل سمجھتے ہوئے حل کریں گے۔

اب آپ کی ذمہ داری ہے کے ان کی جیت کو یقینی بنائیں ہر کارکن 10،10ووٹر بنائیں آپ 20 سے 25 ہزار ووٹ لوگوں سے ڈلوا سکتے ہیں، سب اپنے اپنے حصے کا کام پورا کریں۔

نہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور نظامت میں میں نے 300ارب اس شہر پر خرچ کیے، آج ایم کیو ایم کا دشمن بھی مجھ پر ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا،آج کراچی کے ہر علاقے میں ایم کیو ایم کے دفاتر ہیں، یہ مجمع لیاقت آباد کا نہیں ہاکس بے کے بلوچوں کا ہے ، آج کی ایم کیو ایم میں ہر زبان بولنے شامل ہے اور آنے والا وقت انشاء اللہ ایم کیو ایم کا ہوگا۔

اس موقع پر نامزد امید وار برائے حلقہ این اے 243ھمایوں عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجتماع ایک تاریخی اجتماع ہے، آج کے اجتماع میں کوئی بھی بریانی کی پلیٹ یا نوکری کے لالچ میں نہیں جمع ہوا بلکہ ظلم کیخلا ف آواز بلند کرنے کیلیے جمع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ایم کیو ایم کی حکومت آنے کے بعد یہاں کے عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائم خانی، اراکین رابطہ کمیٹی،شبیر قائم خانی،سید شکیل احمد،ارشاد ظفیر و دیگر،انچارج سی او سی فرقان اطیب و اراکین سی او سی،کے ایم او سی کے انچارج و اراکین،ماڑی پور ٹاؤن و یو سی کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔