کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات جمع ہو گئے۔ فاروق ستار نے ضمنی الیکشن این اے 252 کے لیے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ ہر جگہ سے فارم جمع کرواتے تھے اس دفعہ کہیں سے نہیں کروا رہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات اس ایم کیو ایم کے فورم سے لڑ رہے جو سلجھے ہوئے لوگوں کا ہے، یہ ایک مختلف ایم کیو ایم ہے، اصلاحات کا عمل جاری ہے۔