Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
داعش کا کمانڈر کورنگی سے گرفتار | زرائع نیوز

داعش کا کمانڈر کورنگی سے گرفتار

کراچی : سندھ پولیس کےکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم عبدالمالک ولد ابراہیم سال 2011 سے داعش کے ملا عبدالمنان گروپ سے رابطے میں رہا اور اس کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم افغانی باشندہ ہے اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالمالک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکثر رمضان المبارک کے مہینے میں کراچی سے چندہ اکٹھا کر کے داعش کا پہنچاتا رہا ہے۔ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے اور اب تک لاکھوں روپے کی کرنسی حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان منتقل کر چکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون پر اہم معلومات ملی ہیں جس کا فرانزک معائنہ کرایا جا رہا ہے