Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بزرگ ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ رسید کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج | زرائع نیوز

بزرگ ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ رسید کرنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج

کراچی : مغرور خاتون نے بزرگ ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ رسید کردیاجس پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

ذرائع ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ”پی آئی ڈی سی“ میں خاتون کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ٹریفک سے بدتمیزی کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

کار سوار خاتون کو فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز پر روکا گیا، مشتعل خاتون نے بزرگ ڈی ایس پی کو دھکے دئے اور تھپڑ بھی رسید کردیا۔ذرائع ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔