Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایران کا پہلا زیرزمین ہوائی اڈہ منظر عام پر ! تصاویر جاری | زرائع نیوز

ایران کا پہلا زیرزمین ہوائی اڈہ منظر عام پر ! تصاویر جاری

تہران : ایران کی فضائیہ نے گزشتہ روز اپنے پہلے زیرزمین ہوائی اڈے کی نقاب کشائی کی ہے۔اس کا نام ’’ایگل44‘‘ رکھا گیا ہے۔ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے اس اڈے کوفضائیہ کے اہم ترین فضائی اڈوں میں سے ایک قراردیا ہے اور یہاں طویل فاصلے تک مارکرنے والے کروزمیزائلوں سے لیس لڑاکا طیارے کھڑے ہے۔

ارنا نے کہا کہ اس اڈے کی اہم خصوصیت پہاڑوں اور “زمین کی گہرائی میں واقع اس کا محل وقوع ہے۔ یہاں لڑاکا طیاروں اورڈرونز کورکھنے اور چلانے کی صلاحیت ہے۔یہ اڈا حالیہ برسوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں تعمیرکیے گئےفضائیہ کے متعدد ٹیکٹیکل زیرزمین فضائی اڈوں میں سے ایک ہے۔

یہ اڈا لڑاکا طیاروں کو ممکنہ حملوں کاجواب دینے کے لیے تیاری کی حالت میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جیسا کہ امریکا اور اسرائیل نے اپنی حالیہ فوجی مشقوں میں تیارکیا تھا۔تاہم اس فضائی اڈے کے مقام کا انکشاف نہیں کیا گیاہے۔ایران نے 1979ء کے اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ سے قبل اس ہوائی اڈے کی اطلاع دی ہے اور اسرائیل اور امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اس تصاویر بھی جاری ہیں۔

ایرانی فضائیہ کے پاس 1979 کے انقلاب سے قبل کے امریکی ساختہ فوجی طیاروں کے علاوہ روسی ساختہ مِگ اورسخوئی طیارے بھی موجودہیں۔تاہم گذشتہ دہائیوں سے مغرب کی عایدکردہ پابندیوں نے ایران کے لیے فاضل پرزہ جات کاحصول اورپرانے بیڑے کو برقراررکھنا مشکل بنا دیا ہے۔