کراچی: انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کےمطا بق تعلیمی سال برائے 2023 ء کے لئے بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔
ایسے طلباوطالبات جن کےنام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 08 فروری2023 ء کوصبح11:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سےانرولمنٹ فیس وائوچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کائونٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کائونٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔
داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کائونٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
