کراچی: پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مسلسل انداز کیے جانے والے شہر قائد سے تعلق رکھنے والے کرکٹر فواد عالم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔
قائد اعظم ٹرافی کے فرسٹ کلاس میچ کے دوران فواد عالم نے لگاتار تیرہویں سنچری اسکور کی اور ساتھ ہی انہوں نے فرسٹ کلاس فارمیٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، فواد عالم اب تک سب سے کم میچ کھیل کر 12 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے فواد عالم کو کارکردگی کا بہانہ بنا کر سائیڈ لائن کیا جارہا ہے مگر وہ اپنی کارکردگی سے ثابت کرتے ہیں اُس کے باوجود بھی سلیکشن کمیٹی کی آنکھوں پر پٹی بندی ہے۔
Fawad Alam has completed 12,000 runs in first-class cricket. The run tally includes 33 hundreds and 60 fifties. He is currently batting on 156* for Sindh (pic via PCB) #QeA19 #Cricket pic.twitter.com/nzkDJp2MhJ
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) November 27, 2019
فواد عالم اپنے سلیکٹ نہ ہونے پر کبھی شکوہ کرتے نظر نہیں آئے اور اُن سے جب بھی پوچھا گیا تو انہوں نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا البتہ جب انضمام الحق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ تھے تو انہوں نے فواد عالم کی ناقص کارکردگی کا بتا کر اپنے بھانجے کی سلیکشن کا دفاع کیا تھا۔
FAWAD ALAM
– 3rd 💯 of this season
– 33rd FC Cricket 💯
– 12000 runs in FC Cricket pic.twitter.com/D5f1ZJCLl1— It’s Asad (@RanaAsad2016) November 27, 2019
فواد عالم کے 12 ہزار رنز مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین اور شائقین نے انہیں مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ کچھ صارفین نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ وہ فواد عالم کے معاملے پر نظر ثانی کریں اور کارکردگی کی بنیاد پر پہلی ترجیح کے طور پر اسکواڈ میں شامل کریں۔
– Sarfraz Ahmed stroked a century! First of the season for Sindh’s captain and 11th FC ton overall #QEA19
170* run stand with Fawad Alam.— Asif Khan (@mak_asif) November 27, 2019
While we are worrying about Pakistan’s batting for the next match, Fawad Alam scored his 33rd First Class century today and also completed 12000 FC runs. This was his second hundred in the last two weeks. Dont know who is more unlucky. Him or the Pakistan Test team.
— Kamil Ehsan (@KamilBreakdown) November 27, 2019
https://twitter.com/sfaasifas/status/1199604653689856001?s=20
