Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ | زرائع نیوز

کراچی:‌ نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ

کراچی : ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ، جن کی شناخت مہتاب، عمیر اور گولانوں کے نام سے ہوئی۔ اسپتال زرائع کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے ، جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایک زخمی شخص کے بیان کے مطابق وہ بس میں بیٹھا ہوا تھا اور اس دوران اس نے فائرنگ کی آواز سنی ، فائرنگ کے نتیجے میں وہ اور اس کے ساتھ بس میں سوار دو اور افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی شخص کا کہنا ہے کہ وہ اندازہ نہیں کرسکا کہ فائرنگ بس کے اندر سے کی گئی یا باہر سے ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ اور اسپتال پہنچے، واقعے کے شواہد اکھٹے کیے اور زخمی اور عینی شاہدین کے بیانات لیے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

گزشتہ رات پرانا گولیمار میں منشیات فروش گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک تین زخمی ہو گئے ۔ پولیس اور رینجرز نے موقعے پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا ۔ ہلاک شخص کی شناخت وسیم کے نام سے کی گئی ۔

بشکریہ اے آر وائی نیوز