Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ترقیاتی کام نے کراچی والوں کو پتھر کے دور میں پہنچا دیا | زرائع نیوز

ترقیاتی کام نے کراچی والوں کو پتھر کے دور میں پہنچا دیا

کراچی: گلستان جوہر میں سیوریج لائن ڈالتے ہوئے کھدائی کے دوران کراچی واٹر بورڈ اینڈ سیوریج کی غفلت سے ہزاروں پی ٹی سی ایل لائنیں کٹ گئیں جس کے باعث لوگ پتھر کے زمانے میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 9 میں سیوریج لائن ڈالتے ہوئے واٹر بورڈ اور پی ٹی سی ایل کے درمیان رابطوں کے فقدان کے باعث انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی لائنیں بری طرح متاثر ہوئیں۔

لائنیں متاثر ہونے سے بلاک 19 اور قریبی علاقوں کے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کے کنکشن بری طرح متاثر ہوئے اور صارفین تین دن سے زائد ان سہولیات سے محروم ہیں۔

متاثرہ شخص محمد عامر نے ذرائع نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ واٹر بورڈ اور پی ٹی سی ایل دونوں محکموں کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

اہل علاقہ نے اس بات پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ اس طرح کے ترقیاتی کام ہمارے کے سر کے درد کا باعث بن جاتے ہیں، اگر باقاعدہ حکمت عملی سے ترقیاتی کام کیے جائیں تو عوام اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پی ٹی سی ایل گلستان جوہر کے آپریشن میجنر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اس مسئلے کو حل کردیا جائے گا کیونکہ ہمیں علم ہے کہ واٹر بورڈ کی غفلت کا خمیازہ مکینوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔