Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہاتھوں میں موجود وہ نشانی جو ہم جنسی کا شکار ہونے والے مردوں میں پائی جاتی ہے | زرائع نیوز

ہاتھوں میں موجود وہ نشانی جو ہم جنسی کا شکار ہونے والے مردوں میں پائی جاتی ہے

لاہور(نظام الدولہ )زندگی میں کئی بار ایسے ہاتھ بھی دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے جنہیں دیکھ کر زبان گنگ ہوجاتی رہی ہے۔اچھی بھلی ،نفیس اور معاشرے میں قابل احترام شخصیت کے طور پر مقام رکھنے والے فردکے ہاتھ میں جب ایک ایسا نشان واضح طور پر نظر آجائے جو اس کی جنسی زندگی کے انتہائی اہم راز سے پردہ اٹھاتا ہوتو اس کے سامنے یہ عیب بیان کرنا کسی طور مناسب نہیں ہوتا ۔لیکن ایک طالب علم کے طور پر آپ لوگوں سے یہ معلومات شئیر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ ایسے انسان کا ہاتھ دیکھتے ہوئے یا کہیں آپ کو ملاقات کے دوران ایسا بندہ نظر آجائے تو کبھی اسکو ایکسپلائٹ نہیں کرنا چاہئے تاہم اس سے تعلق ایک حد سے زیادہ قائم کرنے سے اجتناب بھی کرنا چاہئے کیونکہ کئی ایسے حالات میں وہ شخص مصیبت بھی کھڑا کرسکتا ہے۔

مردوں میں ہم جنس پرستی کی بیماری پھیلنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ عدم تربیت اور جبلت کی زیادتی کی وجہ سے ناسور بن جاتے ہیں اور خفیہ زندگی گزارنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ایسے مردوں کا علاج بہترین سائیکیٹرسٹ سے کرایا جاسکتا ہے جو اسکی غیرفطری جبلت کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے ۔ہمارے معاشرے میں کوئی یہ بات پسند نہیں کرتا اور نہ اسلام اسکی اجازت دیتا ہے کہ مردمردوں سے جنسی تعلقات قائم کریں ۔

مردوں کے ہاتھ میں جو ہاتھ زیر استعمال رہتا ہے یعنی جس سے وہ کام کاج کرتے ہیں ،اسکی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے بڑی ہوتو ایسے مرد حضرات میں یہ جنسی بے اعتدالی اور ہوس پائی جاتی ہے ۔یورپی ممالک میں ہم جنس پرستوں میں اس انگلی کا لمبا ہونا دیکھا گیا ہے تاہم اسکی وجوہات مختلف بھی ہیں ۔ہمارے معاشرے میں جن مردوں کی پہلی انگلی تیسری انگلی سے بڑی ہوگی ان میں یہ غیر فطری رجحان پایا جاسکتا ہے تاہم تربیت اور مثالی گھریلو ماحول میں ایسے نوجوانوں کے اخلاق کو سنوارا جاسکتا ہے۔جن مردوں کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے لمبی ہوتی ہے،ان میں قدرے نسوانیت و نزاکت بھی پائی جاتی ہے،خواتین کے ساتھ زیادہ دوستانہ ہوتا ہے۔وہ اپنے اندر بھی ایک عورت کی روح محسوس کرتے ہیں۔ عورتوں کی طرح حساس اور خیال رکھنے والے ہمدرد ہوتے ہیں۔ موڈی ہوتے ہیں،نروس ہوجاتے ہیں۔حیرت انگیز طور ویجیٹیرین ہوتے ہیں۔تاہم مردوں میں غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کی چند دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں اور یہ لازم نہیں کہ ان کے ہاتھ کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے لمبی ہو۔ (nizamdaola@gmail.com )

بشکریہ ڈیلی پاکستان


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔