Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فوجی جرنیل سے سوال کرو تو ملکی سالمیت خطرے میں‌ پڑ جاتی ہے، اسد عمر | زرائع نیوز

فوجی جرنیل سے سوال کرو تو ملکی سالمیت خطرے میں‌ پڑ جاتی ہے، اسد عمر

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرخزانہ اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی و رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر جرنیل سے سوال کرو تو ملکی سالمیت اور ملا سے سوال کرو تو مذہب خطرے میں پڑھ جاتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’’سیاستدان سے سوال کرو تو جمہوریت، جرنیل سے سوال کرو تو ملکی سلامتی، جج سے پوچھو تو عدلیہ کی آزادی، مولوی سے سوال کرو تو مذہب خطرے میں پڑ جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے منصوبے سستے ترین منصوبے تھے، اگر واقعی ایسا ہے تو نیپرا حکومت سے یہ کیوں کہہ رہا ہے کہ یہ منصوبے اتنے مہنگے تھے کہ پرانے نرخ سے قیمت پوری نہیں ہوگی بلکہ 2 روپے فی یونٹ قیمت میں میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی جس میں سے چار ارب ڈالر چین کی براہ دیے میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبے شفاف تھے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے 27 ارب ڈالر کے قریب پراجیکٹس مکمل ہوچکے، یہ بات ایک حقیقیت ہے کہ منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے چین نے بہتر ریٹ پر قرض فراہم کیے جن کی شرح سود کم ہے۔