اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے ہونے والی سماعتوں کی کازلسٹ جاری کردی جن کی بینچوں میں سے فائز عیسیٰ کا نام نکال دیا گیا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سپریم کورٹ نے 10 سے 12 جون کے لیے بیینچوں کو نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کیا، رواں ہفتے عدالت میں 6 بینچز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
جسٹس فائز عیسیٰ ان بینچز کا حصہ ضرور تھے مگر اب انہیں ہٹا دیا گیا، سپلمنٹری کازلسٹ میں ہاؤسنگ فاأنڈیشن کے کیس کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا جس نے پیر کے روز12 بجے کیس کی سماعت کرنا تھی البتہ فائز عیسیٰ کی عدم دستیابی کے باعث بینچ سماعت نہ کرسکا۔
یاد رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر ہے جس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل مین چودہ جون کو ہوگی اس ضمن میں اٹارنی جنرل اور وزیرقانون کو نوٹس ارسال کیا جاچکا ہے۔

