Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس | زرائع نیوز

حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس

لندن: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت جسٹس فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کامعاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کامعاملہ ہے، اس میں حکومت انہیں نہیں ہٹا سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر اعتماد کریں، انصاف ہو گا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےمعاملے پریہاں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

یاد رہے کہ حکومت نے جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اُن کی اہلیہ لندن میں پراپرٹیز کی مالک ہیں، دوسری جانب تین صوبوں کے وکلا اور بار کونسلز نے فائز عیسیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دیا جبکہ پنجاب بار کونسل نے ریفرنس کی حمایت کی۔

پنجاب بار کونسل اور وکلا ایکشن کمیٹی نے آج دھواں دھار پریس کانفرنس کی اور پاکستان بار کونسل سے 14 جون کی ہڑتال واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ اعلان کیا کہ پنجاب کو کوئی بھی وکیل کسی کے ساتھ نہیں، بس وہ حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں گے۔