تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نارتھ ناظم آباد ٹاؤن نے “شھدا حق کرکٹ ٹورنامنٹ” کا انعقاد کرایا۔ یہ ٹورنامنٹ ایسٹرن سٹار کرکٹ گراؤنڈ، بلاک ایل ، نارتھ ناظم آباد میں کرایا گیا۔
عید کے دنوں میں عوام کو ایک زبردست تفریح فراہم کرنے میں نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کا اہم کردار ہے۔ ٹاؤن انچارج جاوید شوکت اور انکی کمیٹی ممبران نے اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بہترین طریقے سے اورگنانئیز کیا گیا یہ ٹورنامنٹ جمعہ کی شب کھیلا گیا۔
اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے بچوں اور بڑوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور تمام میچز کو انجوئے کیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں سی او سی ممبر آصف علی خان، ریحان اکرم، رفیع اکبراور ایم این اے اسامہ قادری، یو سی 22 کے چیئرمین ندیم ہاشمی، ٹاؤن انچارج جاوید شوکت اور ٹاؤن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ساتھ یو سی 16 کے کارکن انعام قادری بھی موجود تھے۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام کراچی میں ہوتے رہنے چاہئے۔ میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔

