کراچی : شہر قائد میں ناجائز یا غیرقانونی تجاوزات قرار دے کر مسمار کیے جانے والے بے گھر افراد نے کل اپنے حقوق کے لیے صدر ریگل تا پریس کلب ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔
کراچی بچاؤ تحریک کے نام سے نکالی جانے والی ریلی میں کے سی آر کے متاثرین، سرکاری کوارٹرز میں رہنے والے اور دیگر تاجر شرکت کریں گے جبکہ سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی ریلی کی حمایت کا اعلان کردیا گیا۔
یاد رہے کہ عدالتی حکم پر کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی پر بنائے جانے والے گھروں کو مسمار کیا جارہا ہے جس کے تحت غریب آباد، مجاہد کالونی، سٹی اسٹیشن اور اطراف کی آبادیوں میں تیس سالوں سے زائد عرصوں پر محیط گھروں کو توڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سرکلر ریلوے: ’’ہمارا قانونی گھر تھا، لیز تھی پھر بھی توڑ دیا، اب کہاں جائیں‘‘
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس مکانات کی لیز موجود ہے جبکہ وہ اس عرصے میں نہ صرف گیس و بجلی کا بل بھرتے رہے بلکہ ان کے ووٹ بھی ان ہی مکانات کے ایڈریس پر ہیں۔
جاگو کراچی والوں جاگو!
اپنی چھت بچانی ہے تو گھر سے نکلنا ہوگا!
تجاوزات کے نام پر گھروں کی مسماری نا منظور!
چلو چلو ریگل چلو – ۹ جون، ۳ بجے۔۔
جینا ہوگا مرنا ہوگا، دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا!
کراچی بچاؤ تحریک pic.twitter.com/cPhlvfJLRo— Kabir Alavi (@AlaviKabir) June 8, 2019
متاثرین کا مطالبہ ہے کہ سرکار انہیں فوری طور پر متبادل جگہ فراہم کرے یا اتنے عرصے تک ادا کیے گئے بلز ، وغیرہ کی مد میں ادا کی گئی رقم فوری واپس کرے۔
https://twitter.com/FawadHazan/status/1137401208451338240
